پاکستان میںہر قسم کی ملازمت کے مواقع آن لائن کلاسیفیڈز ویب سائٹس کی سہولت کے ساتھ
زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ پاکستان میں ملازمت کے مواقع موجود ہونے کے باوجود ملازمت تلاش کرنا جوئے شیر لانے کے برابر ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں لیکن اگرآپ ملازمتوں کے درست ماخذ کواختیار کریں گے تویقیناً آپ اپنی ترجیحات اور اہلیت کے مطابق ملازمت ڈھونڈ لیں گے۔
ملازمتوں کےحصول کیلئےچند چوٹی کے ماخذ یہ ہیں جو آپ کوملازمت پانے میں مدد کرسکتے ہیں:
یونیورسٹی سے فارغ التحصیل لوگوں کا نیٹ ورک:
ملازمت کے متلاشیوں کے لیئے یونیورسٹی یاکالج سے فارغ التحصیل طالب علموں کا نیٹ ورک اپنانا سودمند ہوسکتا ہے۔ فیس بُک پریونیورسٹی یا کالجز سے فارغ التحصیل طالب علموں کا گروپ آپ کوپاکستان میں ملازمت کے مواقع کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کرسکتا ہے۔ جو کہ یقیناً آپ کی ترجیح کے عین مطابق ہوں گی۔ اس طرح آپ دوسرے فارغ التحصیل طالب علموں کے گروپ سے بھی متعارف ہو سکتے ہیں جو انتہائی دوستانہ ماحول میں آپ کو ملازمت کے مواقع سے مستفیذ ہونے کا موقع فراہم کر سکتے ہیں۔ یاد رکھیں ایک ہی یونیورسٹی یا کالج سے تعلق رکھنے والے طالب علم ایک دوسرے کے ساتھ جذباتی تعلق رکھتے ہیں اور یہی چیزملازمت کی تلاش میں مددگارثابت ہوسکتی ہے۔
یونیورسٹی ویب سائٹس پر ملازمتوں کے اشتہارات :
زیادہ تر یونیوسٹیوں میں ملازمت کے محکمے موجود ہیں جو کہ صنعتی اداروں سے تعلق جوڑے رکھتے ہیں اور ملازمت کے متلاشی طلباء اور اداروں کے لیئے مرکز کا کام کرتے ہیں۔ یونیورسٹیوں کے یہ محکمے طالب علموں اور فارغ التحصیل طلباء کی روزگارکے سلسلے میں راہنمائی اورپاکستان میں ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کی ذمہ داری سر انجام دیتے ہیں۔ آپ کوشش کرکے ان سے ٹیلیفون اور ای میل کے ذریعے رابطہ رکھیں اورا سے بھرپور استفادہ کریں۔
ملازمتوں کی آن لائن ویب سائٹ:
زیادہ تر ادارے آن لائن بھرتی کو اپنے بھرتی کے طریقہ کار کا معیاری حصہ سمجھتے ہیں اورآن لائن ملازمتوں کی ویب سائٹس پر بھروسہ کرتے ہیں۔ آپ اپنا ریزومے ایسی سائٹس پر ا پ لوڈ کردیں تاکہ اپنی پسند کی ملازمت کے بارے میں آپ کو الرٹ ملتا رہے۔ پاکستان میں ملازمت کے مواقع کے بارے معلومات ایسی ویب سائٹس پر روزانہ اپ ڈیٹ کی جاتی ہے جو کہ ہر شہر کے حساب سے زمرہ بند ہوتی ہیں۔ ان کے ذریعے آپ اپنے شہر کے حوالے سے ملازمت تلاش کر سکتے ہیں
اخباری اشتہارات:
پرنٹ میڈیا کی اہمیت ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جارہی ہے اور لوگوں نے اسے نظرانداز کرنا شروع کر دیا ہے۔ لیکن پاکستان میں ملازمت کے مواقع ڈھونڈنے کے لیئے پرنٹ میڈیا آج بھی بہت زیادہ کارآمد ثابت ہو سکتا ہے خاص طور پر گورنمنٹ کی ملازمتوں کے مواقع اخبارات میں ضرور شائع کئیے جاتے ہیں جو کہ گورنمنٹ کے لیئے ایک قانونی تقاضہ ہے۔ لہٰذا ملازمت کے مواقع دیکھنے کے لیئے اخباری اشتہارات اپنی جگہ یکساں اہمیت کے حامل ہیں۔
یاد رکھیں پاکستان میں ملازمتوں کے مواقع تلاش کرنے کے لیئے خود کو کبھی بھی ایک ماخذ تک محدود نہ کریں بلکہ ایک ساتھ بہت سے ماخذوں کا استعمال کریں اور خاص طور پر وزٹ کریں تاکہ آپ اپنی پسندیدہ ملازمت ڈھونڈ سکیں۔