پاکستان میں آن لائن خریداری کی ویب سائٹس اور ان سے متعلق اہم معلومات
پاکستان میں آن لائن خریدوفروخت کے رجحان میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان کے تمام بڑے اور چھوٹے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں خریدار کی پسند اور ترجیحات کے مطابق ہر طرح کی دکانیں اور خریداری مراکز موجود ہیں۔ لیکن پاکستان میں اب بتدریج خریداری کا رجحان آن لائن خریداری کی ویب سائٹس کی طرف ہو رہا ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میںپاکستان میں آن لائن خریداری کی ویب سائٹس سست رفتاری سے مقبول ہو رہی ہیں۔ اس کے بنیادی اسباب اور مسائل آن لائن خریداری اور کاروبار کے بارے معلومات کی کمی، اس کے نتائج کے بارے میں شکوک و شبہات، بجٹ اورمارکیٹنگ کا خرچہ ہے۔
پاکستان میں کاروباری لوگوں کو کم آمدنی کا سامنا دو اہم وجوہات کے سبب ہے۔ جس میں سے ایک ہے اعتماد کی کمی اور دوسرا خریدار کی طلب میں وقت کی قلّت اور بڑھتے ہوئے ٹریفک کے سبب کمی۔ ناگزیر اشیاءکے علاوہ دیگر اشیاء کی خریداری کو صارف وقت کی قلّت اور ٹریفک کے مسائل کے سبب طرح دے جاتا ہے۔ انہی اسباب کی وجہ سے آن لائن فروخت میں روزافزوں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ کیونکہ صارفین کو پاکستان میں آن لائن خریداری کی ویب سائٹس کے ذریعے خریداری آسان محسوس ہوتی ہے اوراس طرح وہ اپنا بیش قیمت وقت بچاپاتے ہیں۔ دوسری جانب آن لائن فروخت پاکستان میں بیچنے والے کے لیئے سب سے اچھا ذریعہ ہے۔خریداری مراکز میں دکان کے اخراجات مثلا دکان کاً کرایہ، بجلی وفون کا بل، اورملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگیاں اشیاءِ صرف کی قیمت پر براہِ راست اثر انداز ہوتی ہیں اوران کی ادائیگی صارف پر زیادہ قیمت کی صورت میں پڑتی ہے۔ آن لائن فروخت کے ذریعے اشیاءِ صرف کی قیمتوں پر ان اخراجات کا بوجھ نہیں پڑتا اور بیچنے والا زیادہ سستے نرخ پرمعیاری اشیاء بیچ سکتا ہے۔ نیزصارف ناگزیر اشیاء کے علاوہ دیگر اشیاء کی خریداری بھی پاکستان میں آن لائن خریداری کی ویب سائٹس کے ذریعے بلا توقف کرسکتا ہے کیونکہ اس کے لیئے اسے بذاتِ خود جانے کی ضرورت پیش نہیں آتی اور اشیاء اسے گھر کے دروازے پر مل جاتی ہیں۔
اس وقت بھی پاکستان میں آن لائن خریداری کی ویب سائٹس کی بے انتہا کمی ہے اور لوگ سوشل میڈیا ویب سائٹس کے ذریعے آن لائن خریداری کے شعور کو بیدار کرنے میں کوشاں ہیں۔ آن لائن بزنس کی قبولیت کاروباری طبقے میں اس وجہ سے بھی تعطل سے دوچار ہے کیونکہ خود کاروباری طبقہ اس کے بارے میں بہت سے شکوک و شبہات کا شکار ہے۔ آن لائن کاروبار کی تکنیک سے واقفیت اور مہارت کاروباری طبقے میں ان شکوک و شبہات کو دور کرنے میں ممد ثابت ہو سکتی ہے اور اس کے لیئے کاروباری لوگوں کو خود آگے آنا اور مہارت حاصل کرنا ضروری ہو گا۔ دوسری صورت میں صارف کی بدلتی ہوئی ترجیحات تو یقیناً کچھ عرصے بعد انہیں ایسا کرنے پر مجبور کر دیں گی۔ لیکن شاید اس وقت بہت سے کاروباری لوگ اپنی ناواقفیت اور نئے نظام کو اپنانے میں دیر کرنے کے سبب مارکیٹ میں مطلوبہ رسائی حاصل کرنے میں پیچھے رہ جائیں۔ جبکہ پاکستان کی مارکیٹ میں اچھی رسائی کے بناء کوئی بھی کاروبار مارکیٹ میں مقابلہ نہیں کرسکتا. آپ بھی کی ویب سائٹ سے فائدہ اٹھاییں اور آج ہی وزٹ کریں.