کیا معاشی سست روی آپکی جاب سرچ کو متاثر کررہی ہے؟ اقتصادی بحران کے دوران ملازمت ڈھونڈنا تکلیف دہ اور مایوس کن سمجھا جاتا ہے۔ بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی شرح اور اقتصادی بحران کے باوجود آپ کو چاہیئے کہ ملازمت ڈھونڈنے کے لیئے اور زیادہ چستی سے کام لیں اور جاب سرچ تخلیقی انداز میں کرنے کے لیئے مندرجہ ذیل تجاویز کو مدنظر رکھیں۔
انڈسٹری کا تجزیہ کریں
اپنی قدر کا اندازہ لگانے کے لیئے متعلقہ انڈسٹری کا تجزیہ گہری تحقیق سے کریں۔ آس پاس کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ آپ کی اہلیت سے متعلق انڈسٹری ہی اقتصادی بحران سے متاثر ہے یا پھر پوری انڈسٹری ہی اس بحران کے دباؤ میں ہے۔ خود اپنے کام سے متعلق انڈسٹری کی افزائش کا جائزہ لیں اور مستقبل کے رجحانات کو دیکھیں کہ کہیں آپ کی انڈسٹری گراوٹ کا شکار تو نہیں۔ ایسی صورت میں اگرکسی دوسری انڈسٹری میں مواقع ہیں تو اپنے پیشے کے ٹارگٹ اور مقصد کو دوبارہ جانچیں۔ یہ پیشے کی تبدیلی کا بہترین وقت ہو سکتا ہے۔ ایک ماہر مشیر آپ کو اس بارے میں بہترین مشورہ اور درست سمت میں جاب سرچ کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
.اپنے آپ کو مارکیٹ کریں
یہ بات اپنے ذہن میں رکھیں کہ بہت ساری کمپنیاں خالی اسامیاں مشتہر نہیں کرتیں۔ اس حالت میں آپ کو چاہیئے کہ اپنے روابط ایسی کمپنیوں کے ساتھ بڑھانے کی کوشش کریں۔ وہا ں کے ملازمین سے میل جول رکھیں تاکہ آپ کو خالی اسامیاں اور ان کے بارے میں تفصیلات کا بر وقت پتہ چل سکے ۔ آپ کی تعلیمی قابلیت اور تجربہ شاید اس اسامی کے لیئے مددگار ثابت ہو نہ ہو لیکن آپ کا دوستانہ رویہ،بلند اخلاق اور تعلقات آپ کو روزگار ضرور دلوا سکتے ہیں۔
اپنے سوشل نیٹ ورک کو وسعت دیں
یہ بالکل درست وقت ہے کہ اپنے دوستوں، پرانے باس، کلاس فیلوز اورپرانے ساتھیوں سے جاب سرچ کے سلسلے میں رابطہ رکھیں۔ یونیورسٹی اور کالج سے فارغ التحصیل ساتھی ایک دوسرے کے لیئے نرم گوشہ رکھتے ہیں لہٰذا آپ کو انہیں بھی رابطے میں لانے کی ضرورت ہوگی۔ روزگار فراہم کرنے کے دفاتر ماہرین سے تعلق کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ ان سے رابطہ کریں تو آپ کو مختلف روزگار کے مواقع پتہ چلیں گے۔ آپ کے تعلقات ہی آج کے معاشی بحران اور بے روزگاری میں آپ کو جاب دلواسکتے ہیں۔
اپنا ایک مخصوص ریزیومے اور تعارفی خط تیار کریں
بہت سے امیدواروں کے درمیان آجر کی توجہ حاصل کرنے کا واحد راستہ آپ کا مخصوص اور ذاتی ریزیومے اور تعارفی خط ہو سکتا ہے۔ اس کی تیاری میں توجہ اور ٹائم دیں اور ہر جاب کے لیئے اسٹینڈرڈ ریزیومے استعمال نہ کریں۔ ریزیومے میں اپنی تمام اسناد اور تجربے کا اچھی طرح ذکر کریں۔ اس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
اپنے بھیجے ہوئے ریزیومے کا جائزہ لیتے رہیں
آجر کی کال کا انتظار نہ کریں بلکہ رابطہ رکھیں اور انٹرویو کال آنے تک جائزہ لیتے رہیں۔ ناممکنات کے بارے میں نہ سوچیں اورجاب سرچ میں مثبت رویہ اپنائے رکھیں۔ سست رو معاشی حالت بتدریج آپ کو بہتر روزگار کی سمت لے جائے گی۔ کوشش کریں کہ جاب سرچ کے لیئے مندرجہ بالا نکات پر عمل کرتے رہیں اور روزگار کے مواقع کے اور جاب سرچ کیلئے لازمی وقتاً فوقتا وزٹ کرتے رہیں.